کرونا امداد پرہاتھ صاف کرنے والے سیاستدانوں کو نشان عبرت بنایا جائے، چوہدی ماجد چیمہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ماجد چیمہ نے کہا ہے کہ کرونا امداد پر ہاتھ صاف کرنا انتہائی تکلیف دہ امر ہے ایسے سیاستدانوں اور مافیاز کو نشان عبرت بنانے کیلئے کام شروع کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک صوبہ کورونا کیخلاف قومی بیانیے کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہے۔ سندھ حکومت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں آئی۔ پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے وزیراعظم پاکستان نے مدبرانہ طور پر وبا کا مقابلہ کیا مگر چیئرمین پیپلز پارٹی دنیا کی بات سن لیتے تو بے بنیاد بیانات قومی اسمبلی کے فلور پر نہ دیتے۔
.