counter easy hit

لندن میں چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد

Chocolate Fashion Show held in London

Chocolate Fashion Show held in London

پیرس میں ہونے والاچاکلیٹ فیشن شو برطانیہ بھی پہنچ گیا جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔

اس شو میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔

لندن میں ہونے والے چوتھے سالانہ چاکلیٹ فیشن شو  میں ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ،چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی اور مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے۔

یہ میلہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں منا یا جاتا ہے جس میں چاکلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ،چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف قسم ورکشاپس کا انعقا د کیا جا تا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website