counter easy hit

چاکلیٹ کھانسی کیلئے بہترین دوا قرار، طبی ماہرین کا انکشاف

Chocolate was the best

Chocolate was the best

لندن ……چاکلیٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ انہیں چاکلیٹ کھانے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے۔جی ہاں برطانوی طبی ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے چاکلیٹ کھانسی کے لئے بہترین اور موثر ترین دوا ثابت ہو سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ کھانسی پر کئی سال کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ شاکلیٹ کھانے سے کھانسی میں کافی حد تک کمی آتی ہے۔تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو مریض کھانسی کے دوران ایسی ادویات کا استعمال کرتے ہیں جن میں چاکلیٹ موجود ہوتی ہے وہ اس بیماری سے تیزی سے اور بعض اوقات تو صرف 2دن میں ہی چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں۔