counter easy hit

صومالیہ میں ہیضے کی وبا، 533 ہلاک،21 ہزار متاثر

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ قحط کے شکار صومالیہ میں ہیضےکی وبا پھیل رہی ہے اور اس سے ملک میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ اب بہت ہی قریب ہے۔

Cholera epidemic in Somalia, killed 533, affected 21 thousand

Cholera epidemic in Somalia, killed 533, affected 21 thousand

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد ہیضے کی بیماری سے 21 ہزار افراد متاثر ہوئے جن میں سے 533 ہلاک ہو گئے۔ ریڈ کراس نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف گزشتہ چند دنوں میں صومالی لینڈ کے نیم خود مختار علاقے میں ہیضے سے 28 افراد ہلاک جبکہ دیگر 170 اسپتال میں داخل ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہیضے سے ہلاک ہونے والوں کی شرح اموات 2 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 62 لاکھ افراد جو صومالیہ کی آبادی کا نصف سے بھی زیادہ ہیں نہیں فوری امداد کی بھی ضرورت ہے۔ ان میں سے لگ بھگ 29 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website