بہاولپور …….ہزاروں شائقین کی موجودگی میں دھول اڑاتی ،لہو گرماتی گاڑیوں کی سب سے بڑی ریس چولستان ریلی اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ فائنل راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن اور ایونٹ فیورٹ نادر مگسی کی گاڑی فنی خرابی کا شکار ہوگئی جس کے باعث نادر مگسی فنشنگ لائن پر نہیں پہنچ سکے۔
صبح سے ریس کو دیکھنے دیوانے منفرد انداز میں آتے رہے ،کوئی اپنے ضروری کام چھوڑ کر چولستان پہنچا تو کوئی نئی نویلی دلہن کو گھر میں بٹھا کر ریلی دیکھنے نکل پڑا۔ریلی کا فائدہ چھوٹے کاروباری حضرات بھی خوب اٹھاتے رہے ۔رونی پٹیل کی گاڑی سب سے پہلے فنشنگ لائن پر پہنچی ۔اس کے بعد بہاولپور کے زین محمد فنش لائن عبور کرنے والے دوسرے ڈرائیور ہیں۔ریلی کافاتح کون ہوگا،اس کا فیصلہ پوائنٹس پر ہوگا۔ فاتح کے نام کا اعلان شام تک متوقع ہے