لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے کہاہے کہ نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری محبوب علی ایڈووکیٹ آف ڈھولہ کو بار ایسو سی ایشن کھاریاں کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب سیکرٹری بار کھاریاں انصاف کے بول بالا اور وکلاء کے وقار کیلئے اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں گے بنچ اور بار کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں گے اور عوام کو انصاف دلانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے جس سے غریب انسان بھی عدالتوں میں انصاف حاصل کر سکیں گے۔