فرانس(نمائندہ خصوصی)چوہدری نعیم جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعظم جلد صحت یاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تعمیر وترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے کروڑوں پاکستانی خواہش مند ہیں کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جلدتندرست ہو کر اپنے فرائض منصبی نبھائیں مسلم لیگ ن کی حکومت محض دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے میاں برادران کی عوام دوست پالیسیوں کے سبب آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو چکا ہے۔