پیرس(نمائندہ خصوصی) پاناما پیپرز پر اپوزیشن بلاوجہ شور شرابہ کر رہی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں۔ان کیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ ہم جامع اور بلا امتیاز احتساب کے حق میں ہیں اس لئے پاناما پیپرز میں نام آنے والے تمام لوگوں کا شفاف اور جامع احتساب ہونا چاہیے۔