پیرس(نمائندہ خصوصی)دھرنوں اور انقلاب کے نام پر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی کوششیں کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، اس لئے عوام اب ان کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے ملک کے مفاد کیلئے مشکل ترین فیصلے کئے ہیں، جن کی بدولت آج ملک تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے