پیرس(عمیر بیگ)ملک میں احتساب کاموثر نظام نہ ہونے کے باعث بڑے چور دندناتے پھر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے ہمیشہ غریبوں کو دھوکہ دیا، لیکن اب ظلم کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے۔موجودہ حکمران انسانی حقوق کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کو بتانا پڑے گا کہ انہوں نے دولت کے پہاڑ کہاں سے حاصل کئے ، بات سوالات اور ٹی او آرز سے آگے نکل چکی ہے۔ ملک میں احتساب کے موثر نظام کے فقدان کے باعث بڑے چور دندناتے پھر رہے ہیں