گجرات ( صغیر احمد قمر ) ملکی دولت باہر منتقل کرنے والے قومی مجرم ہیں ، ان کا کڑا احتساب کی جائے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کے صدر چوہدری سفیان گجر ادھووال ، جنرل سیکرٹری چوہدری وقاص احمد وڑائچ ، اور چیئرمین چوہدری اظہر وڑائچ نے سعودی عرب سے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پانا مہ لیکس کی رپورٹ آنے کے بعد حکمرانوں کے چہروں سے شرافت و ایمانداری کا نقاب اتر چکا ہے ، میاں برادران کی لوٹ مار روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے ، اس لئے وطن عزیز کے احتساب سے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ قومی دولت لوٹنے والے مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں پاکستان مسلم لیگ ق نے سب سے پہلے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے یہی آواز آج ہر پاکستانی کی آواز بن چکی ہے ،دیانتدار اور محب وطن قیادت ہی وطن عزیز کو فلاحی ریاست بنا سکتی ہے