counter easy hit

بر سر اقتدار حکمران عوام کے بنیادی مسائل کے حل سے منہ موڑ رہے ہیں،چوہدری سفیان گجر ادھووال

Chowdhury Sufian

Chowdhury Sufian

گجرات ( صغیر احمد قمر ) بر سر اقتدار حکمران عوام کے بنیادی مسائل کے حل سے منہ موڑ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق سعود ی عرب کے صدر چوہدری سفیان گجر ادھووال ،اور جنرل سیکرٹری چوہدری وقاص نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران منافقت کی تمام حدیں عبور کر چکے ہیں ، عوام کے بنیادی مسائل کی طرف عدم توجہہ ان کا وطیرہ بن چکا ہے ، بیورو کریسی کو اپنا ذاتی غلام بنا رکھا ہے ، اگر کوئی ایمانداری سے کام کرنا چاہے بھی تو اسکو اپنے رفقاء اور احباب کی طاقت دکھا کر زیر کر لیا جاتا ہے ،پاکستان مسلم لیگ ق کا دور حکومت عوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے ایک سنہری دور تھا جس میں قائدین نے عوامی فلاح وبہبود کے تاریخ ساز منصوبے دیئے جو آج تک نہ پہلے حکمران دے سکے اور نہ ہی کوئی آئندہ دے گا ۔