بیسیٹر: کرس گیل نے خود کو ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دے دیا۔
Chris Gayle declared himself as the T20’s inventor
ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو ایک کمنٹیٹر فرض کریں اور میدان میں موجود کرس گیل کے بارے میں کچھ کہیں توانھوں نے خود سرائی کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ دیکھو طوفان بیٹنگ کے لیے آرہا ہے، اس کا نام کرس گیل ہے، وہ بہت ہی ظالم ہے۔ مجھے بولرز سے ہمدردی محسوس ہورہی ہے، کرس گیل تم لاجواب ہو، یہ گیل کی طاقت ہے اسے غور سے دیکھو۔ یاد رہے کہ گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔ وہ اس وقت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کی نمائندگی کررہے ہیں۔