بارسلونا (نمائندہ خصوصی) پیام امن سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے ترکی کے شہر استنبول کی اتاترک ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دہشت گرد حملوں کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوںنے ترک عوام باالخصوص اس واقعے کے متاثرین خاندانوں سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالیٰ ہلاک ہونے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔