کورونا کیخلاف وزیراعظم پاکستان کے محتاط طرز عمل کو اپنا کر تمام ممالک کوررونا وبا پرقابو پاسکتے ہیں، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکز راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے محتاط طرز عمل کو اپنا کر تمام دنیا کورونا وبا پر قابو پاسکتی ہے۔ لاک ڈائون میں محتاط نرمی کا فیصلہ اچھا اقدام ہے ،لوگ استفادہ کرتے ہوئے اپنے معاشی مسائل پر قابو پا سکیں گے عوام الناس باالخصوص دیہاڑی دار لوگوں کی معاشی مجبوریوں اور بے روزگاری کے باعث بڑھتی ہوئی غربت قابو پانے کیلئے وزیر اعطم عمران خان نے لاک ڈائون میں محتاط نرمی کا فیصلہ کر کے انتہائی مستحسن اور اچھا قدم اٹھا یا ہے جس سے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہوئے لاک ڈائون کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل پر قابو پا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عوامی نمائندے خدمت خلق کے جزبے سے سرشار ہیں ،عوام مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دے۔