کراچی (ویب ڈیسک) سیکریٹری ایوی ایشن اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ثاقب عزیز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔انہوں نے پی آئی اے کے کارکنان کی جانب سے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کئے گئے ڈیمز فنڈ میں بائیس ملین روپے کا چیک ان کے حوالے کیا۔
اس موقع پر پی آئی اے کارکنان کی تمام نمائندوں تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔جن میں ساسا کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم، سی بی اے کے نائب صدر ضمیر حسین چانڈیو، پالپا کے صدر رضوان گوندل اور سیب کے صدر وسیم ایوب بھی شامل تھے۔اپنے پیغام میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ثاقب عزیز نے کہا کہ پی آئی اے کارکنان نے ملکی ترقی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہر طرح کے حالات میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔سپریم کورٹ اور حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم کئے گئے چندہ مہم میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔پی آئی اے کارکنان نے ائر لائن کے مشکل حالات کے باوجود اپنی ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کے لئے عطیہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترم چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے کی اس کاوش کو بہت سراہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کینیڈا سے وزیر اعظم عمران خان کے لیے شاندار تحفہ آگیا۔کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ڈیم فنڈ میں 12 لاکھ ڈالر عطیہ کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام قابل تحسین ہے اور ،
انکی جانب سے بنائے گئے اکاونٹ میں اب تک 2 ارب روپیے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔تاہم 7 ستمبر کو اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کریں۔انہوں نے اپنی تقریر میں بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور اپیل کی۔وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔گزشتہ روزسعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بھاشا اور دیامر ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کی۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک رات میں 6 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار کی خطیررقم جمع کر لی۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ رقم چیک کے طور پر وزیر خارجہشاہ محمود قریشی کو پیش کی گئی۔اس رقم کو سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک بہترین تحفہ قرار دیا۔اب تازہ ترین خبر کے مطابق کینڈا میں مقیم پاکستانیوں نے نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک ہی تقریب میں کروڑوں روہے اکٹھے کر لئیے۔کینیڈا میں ڈیم کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔