کنگ خان نے اپنی فلم “رئیس ” کی تشہیر کے لئے ٹرین سے سفر کیا تو ان کے ذہن میں’’چھیاں چھیاں‘‘ گانے سے جڑی یادیں تازہ ہو گئیں۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ گانا چھیاں چھیاں گوریلا اسٹائل میں فلمایا گیا،اس کی شوٹنگ میں جتنا مزا آیا اتنا ہی ڈر بھی لگا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہیں چلتی ٹرین پر اچھلنا تھا اس لئے انہوں نے جسم کو ڈھیلا چھوڑرکھا تھا جب کہ باقی ڈانسرزخود کو حادثے سے محفوظ رکھنے کے لئے اکڑ کر رقص کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اسپیکر ہونے کے باوجود کوریو گرافر فرح خان کا ڈانسرز سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا،اس مشکل کا حل بھی فرح خان نے نکالا،تھوڑی تھوڑی دیر میں سفید لباس تبدیل کیاجس کا مطلب یہ تھا کہ گانا ختم ہو گیا اب بیٹھ جاؤ۔