لاہور : فلم ”بے روئے “ کی تعارفی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب فلم کا بجٹ بڑھ چکا ہے۔
اگر پروڈیوسر کو دو ہفتے کا وقت مل جائے تو اس کی ریکوری ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پورا سال ہوتی ہے۔ مجھے ذاتی طور بھارتی فلموں سے کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن فلمی صنعت کی ترویج اور ترقی کے لئے سینما مالکان کو فلمسازوں کا ساتھ دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فلمسازی پیسے کمانے کے لئے نہیں کر رہا بلکہ میری کوشش ہے کہ میں ایسے حالات میں اپنی خدمات پیش کروں جب فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے تاکہ آنے والے وقت میں لوگ میری خدمات کو یاد رکھیں۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اگر معیار بہتر ہو تو شائقین آج بھی پاکستان فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے ہیں جس کا ثبوت حالیہ دو تین برسوں میں ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی ہے۔