ویسٹ انڈیز کےکھلاڑی ڈیرن سیمی پٹھان بن گئے،انہوں نےپشتوبولناشروع کردی،ڈیرن سیمی کاایک ویڈیوپیغام سامنےآیاہےجس میں وہ پشتومیں اپنےپاکستانی مداحوں کوکہہ رہےہیں کہ میں آپ سب سےبہت پیارکرتاہوں۔اس سےقبل پشاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے پشتو میں ٹویٹ کیا کہ مجھے میری والدہ نے پشتو سکھائی ،اس لیے پشتو زبان سے مجھے ماں جیسا پیار ہے اور پشتو زبان کے دن پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹویٹ کیا کہ وہ پشتو زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن وہ بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتے ہیں. ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں فینز کے دل کے مزید قریب لاتی ہے.جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔