لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے حلقہ این اے 131 کے نتائج میں سامنے آنا شروع ہو گئے جہاں سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق مد مقابل ہیں۔ تفصیل کے مطابق این اے 131 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 5 سے نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق خواجہ سعد رفیق 2 ہزار 454 ووٹ لے کر آگے جبکہ عمران خان 895 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے اس حلقے میں کانٹے دار مقابلے کی امید ہے کیونکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان خود اس حلقے سے مقابلے کے لیے آئے جبکہ خواجہ سعد رفیق بھی اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔