ڈیرہ غازی خان: این اے ۱۹۰ تحریک انصاف کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ذوالفقار علی کھوسہ کو انتخابات میں شکست ہوئی ہے جو کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق الیکشن جیت چکے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی
رپورٹس کے مطابق آزاد امیدوار امجد فاروق کھوسہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ عثمان ڈار نے ووٹوں کی گنتی کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کروا دی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 251، پنجاب کے 289، سندھ کے 118، خیبر پختونخواہ کے 95 اور بلوچستان کی 45 نشتوں کےحتمی نتائج کا اعلان کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی اور خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 19، پنجاب کے 6 سندھ کے 11، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے 5 حلقوں کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔الیکشن کمیشن کے اب تک کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو 125 اور تحریک انصاف کو 123 جبکہ آزاد امیدواروں کو 27 نشتیں ملی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت میں احتساب خود ان سے شروع ہوگا۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی حلقوں کو جن حلقوں کے نتائج پراعتراض ہے، ان کو کھلوا دیں گے، جہاں دھاندلی کا کہا جارہا ہے، وہاں تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں۔