کھاریاں(ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری)کھاریاں میں مہنگائی کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں،افسران کا برائے نام کاروائیاں کرنا عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے، ، تاجروں کی اکثریت زائد قیمتیں وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ناقص اور غیر معیاری اشیاء جو صحت کے حوالے سے سخت نقصاب دہ ہیں فروخت کی جا رہی ہیں،کو ئی پوچھنے والا نہیں، ہر ایٹم مہں دو نمبر ی کی جا رہی ہے،ہر دو کاندار کے اپنے ریٹ ہیں جو جس کے من میں آتا ہے وہ کرتا ہے،روزانہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتیںآسمان سے باتیں کر رہی ہیں، غریب پریشان حال ہے،کہ جائے تو کہاں جائے، کوئی ان تاجروں کو پوچھنے والا نہیں،عوام کی جان کو بے رحم اور منافع کی ہوس میں ڈوبے تاجروں کے رحم وکرم پرچھورا گیا ہے،اہلیان کھاریاں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کا فوری نوٹس لیں۔