مانسہرہ: احتجاجی شہریوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سی پیک منصوبے پر کام رکوا دیا۔
مانسہرہ میں سرائیں گاؤں کے لوگوں نے 3 گھنٹے کے احتجاج کے بعد سی پیک کا کام بند کروا دیا، احتجاج میں اسکول کے بچے بھی شامل ہتھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کام اور سڑک دونوں بند رکھیں گے۔ مظاہرین نے موقف میں نقصانات کے ازالے، فلائی اوور، لنک روڈ اور ٹیوب ویل کا مطالبہ کیا ہے۔