وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم سرد و خشک ہے، جس سے موسمی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔
وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں صبح اور شام کے اوقات میں خنکی کے باعث مو سم سرد ہوجاتا ہے جبکہ دن بھر موسم کی صورتحال نا ر مل ر ہتی ہے، خشک موسم کے باعث شہری موسمی بیماریو ں بخا ر،گلہ،نزلہ اور زکام سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت میں مزید کمی ہوئی ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
درجہ حرارت میں کمی کے باعث کوئٹہ اورقلات میں موسم سرد ہوگیا، آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے۔