counter easy hit

بھارت: متنازعہ شہریت قانون فساد کی وجہ بن گیا ۔۔۔۔حالات خراب ۔۔۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات

نئی دہلی (ویب ڈیسک) متنازعہ شہریت قانون کیخلاف بھارت بھر میں ہنگاموں میں تیزی آگئی، پولیس کی فائرنگ سے 3مسلم مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جمعرات کو ریاست کرناٹک کے شہر مینگلورو کے علاقے بندور میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے ،مظاہرین نے ا یک پولیس سٹیشن اور چار گاڑیاں جلادیں ، پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 3افراد ہلاک ہوگئے ۔

میرے والد نشئی تھے ،والدہ نے انہیں میری اور اپنی جان بچانے کے لیے قتل کیا تھا ؟ نامور اور خوبصورت ترین اداکارہ کا دبنگ اعتراف

پولیس حکام کا کہنا تھا ہم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرکیے تھے ،مرنیوالے دونوں نوجوان مسلمان ہیں،اس تصادم کے دوران 15اہلکاروں سمیت34افراد زخمی ہوئے ،اس تصادم میں دو ڈپٹی کمشنر پولیس افسر شدید زخمی ہوئے ۔مینگلورو میں کرفیو نافذ کردیاگیا،شہربھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے ۔بھارت کے بانی موہن داس گاندھی (مہاتما گاندھی) کی سوانح حیات تحریر کرنیوالے تاریخ دان رام چندرا گوہا ان افراد میں شامل ہیں جنہیں ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے گرفتار کیا گیا۔ریاست اتردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں شدید مظاہرے ہوئے ،لکھنؤ کے علاقے حسین آباد میں ہزاروں افراد نے قانون کیخلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے دو پولیس چوکیوں ، درجنوں گاڑیوں اور4 بسوں کو جلا ڈالا، پریوارتن چوک پرمظاہرین نے میڈیا کی چار گاڑیوں کوبھی جلا کر خاکستر کردیا،مظاہرے کے دوران زخمی ہونیوالا مسلم نوجوان وکیل ہلاک ہوگیا،پولیس حکام کے مطابق زخمی کو گولی لگی۔پولیس نے آگرہ سے 155،وارانسی سے 150،لکھنؤ سے 144افراد کو حراست میں لے لیا،یوپی کے ضلع سمبھال میں بھی پرتشدد مظاہروں کی اطلاعات ہیں،سمبھال میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ بند کردیا گیا،وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے قانون کیخلاف ریلی نکالی،انہوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بی جے پی میں جرات ہے تو قانون کیخلاف اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کراکر دیکھ لے ۔انہوں نے کہا مودی سرکارکے وزرا اپنے بیان کے ذ ریعے ایک کمیونٹی کیخلاف نفرت کوہوادے رہے ہیں۔نئی دہلی میں جنتر منتر کے علاقے میں مظاہرے جاری رہے ، طلبہ نے قانون اور پولیس مظالم کیخلاف ریلی نکالی،پولیس نے 12سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا،مظاہرین نے نعرے لگائے کہ جنتا مانگے روزی روٹی ،ملتی ان کو لاٹھی گولی،مظاہرین نے کہا سوال پوچھنا کیا جرم ہے ؟دہلی کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند رہیں،بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں شاہ عالم کے علاقے میں مظاہرین نے دو پولیس گاڑیوں کو جلا ڈالا، مظاہرین نے 5پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،سڑکوں پر پولیس کے آگے اور مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے پیچھے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔چندی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کے مسلم اور سکھ طلبہ نے مشترکہ ریلی نکالی،غازی آباد میں بھی انٹرنیٹ بند اور کرفیو ناٖفذ کردیا گیا،ممبئی،اڑیسہ،گوہاٹی،شیلونگ اور دیگر شہروں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہاگیاہے کہ اب بھارتیوں کو مظالم دیکھنے کیلئے کشمیر آنے کی ضرورت نہیں ،مودی سرکار نے کشمیر جیسی صورتحال پورے بھارت پر طاری کردی ہے ۔

CITIZENSHIP, LAW, CONTROVERCIAL, IN, INDIAN, STATES, NEW, SIEGE, OF, VILOANCE, IN, INDIA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website