اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے کراچی روانہ ہوئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاج کے باعث لوگوں کو ہونے والی مشکلات پر معذرت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پر جب تک دباؤ نہیں ڈالتے وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتے۔ مذاکرات وہیں سے شروع ہونے چاہئیں جہاں سے ٹوٹے تھے۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن 2013 کی تفتیش چاہتے ہیں۔
نادرا 50،50 انگوٹھے لگانے والوں کو پکڑے، صاف انتخابات تک جمہوریت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامن احتجاج کر رہے ہیں، کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو ردعمل آئے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پرامن ہیں۔
لاہور میں فیصل آباد اور جہلم جیسے واقعات ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔