شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ گوجرانوالہ روڈ انڈر پاس کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جس کی شناخت کیلئے پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے، دریں اثناء تھانہ صدر کے علاقہ منڈیالہ روڈ سے ملنے والی نعش کی شناخت بشیر ولدچراغ دین ساکن کوٹ عبدالمالک سے ہوئی ہے جس کی نعش مذکورہ گاؤں کے کھیتوں سے ملی تھی۔