شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تین کم عمر بہن بھائیوں کی نشاندہی پر سٹی اے ڈویژن پولیس نے گھنگ روڈ پر چھاپہ ما ر کر اجتماعی زیادتی کے دو ملزمان وقاص اور یونس کو گرفتار کرلیا ہے پولیس نے ان ملزمان کے علاوہ تینوں بہن بھائیوں کی ماں نجمہٰ بی بی المعروف شبنم بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس نے یہ مقدمہ نجمہٰ بی بی کے خاوند اور ان بچوں کے باپ نصیر احمد جو گاؤں درگاہی گل کا رہائشی ہے کی رپورٹ پر درج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی شادی کافی عرصہ قبل نجمہٰ بی بی سے ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں چھ بچے ہوئے اس دوران نجمہٰ بی بی نے ملزم یونس سے ناجائز تعلقات استوار کرلئے اور دونوں ملزمان نجمہٰ بی بی کی مدد سے میری دو بیٹیوں اور بیٹے کیساتھ بھی زیادتی کرتے رہے گزشتہ روز تینوں بچے بھاگ کر میرے پاس آگئے ہیں نجمہٰ بی بی کو میں نے طلاق نہیں دی مگر اس نے اپنا نام نجمہٰ بی بی سے بدل کر شمیم بی بی رکھ کر دوسرا نکاح ملزم وقاص سے کرلیا ہے ۔