ننکانہ صاحب( عبدالغفار چوہدری)سٹی پریس کلب واربرٹن کا ایک اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ بذرگ صحافی چوہدری محمد عالم منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔اجلاس میں درج ذیل عہدے داران کا چناؤ عمل میں لایا گیا شوکت حسین فاروقی چئیر مین ،عبدالغفار صدر ،رائے ظفر علی کھرل نائب صدر ،ملک محمد آصف نائب صدر ،شیخ جاوید اشرف شوکا سینئیر نائب صدر ،رانا آصف سلیم جنرل سیکرٹری ،شیخ محمود احمد قاضی فنانس سیکرٹری ،غلام مصطفی تبسم جائنٹ سیکرٹری اور امانت علی بھٹی سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں چوہدری محمد عالم نے صحافیوں کو شعبہ صحافت کے مقام اور دیانتدارانہ صحافت کے بارے میں آگاہ کیا ۔