1427ء کے ٹیکس ریکارڈ کے مطابق فلورنس شہر میں مقیم امیر ترین خاندانوں کے نام اب بھی وہی ہیں، جو آج سے 600 برس قبل تھے
روم (یس اُردو) اٹلی میں اقتصادیات کے حوالے سے ہونے والی ایک ریسرچ کے دوران پتا چلا ہے کہ فلورنس شہر میں مقیم امیر ترین خاندانوں کے نام اب بھی وہی ہیں، جو آج سے 600 برس قبل تھے، یعنی آج بھی شہر کی دولت پر وہی چند خاندان قابض ہیں، جو چھ صدی قبل تھے۔برطانوی اخبار، دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق، 1427ء کے ٹیکس ریکارڈز لیتے ہوئے گو گلیلیمو اور سارو موسیٹی نامی ماہرین اقتصادیات نے یہ دریافت کیا کہ فلورنس میں 2011ء میں سب سے زیادہ آمدنی والے افراد کا خاندانی نام وہی تھا، جو آج سے 600 برس پہلے کے امیر ترین افراد کا تھا۔1427ء کے ٹیکس ریکارڈ میں موجود 600 برسوں کے دوران نسل در نسل دولت اور منصب میں ہونے والی تبدیلی نہایت معمولی تھی۔
مثال کے طور پر برناڈو خاندان کی آمدنی جس کا 1427ء میں آمدنی کی تقسیم میں 90 فیصد حصہ تھا، گرا سو خاندان کے موجودہ افراد کی آمدنی کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے، جو 1427ء میں آمدنی میں 10 فیصد حصہ رکھتی تھی۔146146ووکس ای یو145145 میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق گوگلیملو اور موسیٹی کا کہنا ہے کہ سماجی و اقتصادی طور پر چند خاندانوں کی ترقی نہ صرف ناجائز ہے بلکہ یہ معاشرے کے لیے بھی نقصان دہ ہے، جس سے صرف معاشرے کے چند خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور باقی شہری محروم ہیں ۔