اسلام آباد(یس اردو نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں، کرونا وائرس کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت تمام ائیر لائن کو کرونا وائرس کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے علامات میں نرلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری کے حامل مسافر کو آئیر لائن ٹکٹ جاری نہ کریں، ٹکٹ لینے کے بعد مسافر میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ایئرپورٹ نہیں آئیں، مسافر صرف اطلاع دینے کا پاپند ہوگا۔
’96 گھنٹوں کے اندر کرونا کلیئر کی رپورٹ کے حامل مسافروں کو ترجج دی جائے گی‘۔
خیال رہے کہ کرونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر مسافروں کا آئیر پورٹ پر ماسک کے ساتھ ساتھ سینٹائرز اور سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔