counter easy hit

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مجموعی طور پر 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اب تک مجموعی طور پر 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ جبکہ 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں۔ سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ باقی دیگر پائلٹس کی فرانزک آڈٹ کے ذریعے مکمل چھان بین کی جا رہی ہے، لائسنس کے معاملے پر چھان بین کا مقصد ہے کہ بے قصور کو سزا نہ ملے، جو قصور وار ہیں ان کے لائسنس منسوخ کئے جا رہے ہیں۔حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئے۔ لائسنس منسوخ ہونیوالوں میں پی آئی اے کے 7 پائلٹس اور ایک فضائی میزبان شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website