counter easy hit

بابا نولکھ ہزاری کے مزار کے قریب محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقاد کیا گیا

Civil Defence

Civil Defence

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )بابا نولکھ ہزاری کے مزار کے قریب محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقادبابا نولکھ ہزاری کے مزار کے قریب محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقاد کیا گیا جس میں پولیس، سپیشل برانچ، انسداددہشت گردی،صحت ،سیکورٹی سمیت دیگر ضلعی محکموں کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی او سول ڈیفنس مبشر ربانی نے آزمائشی مشق میں دہشت گردی سے نمٹنے، ہنگامی حالات میں جان بچانے، آگ سے بچنے، لوگو ں کا بلڈنگ سے اخراج،شہری دفاع سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے بارے آگاہ کیا۔اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔موک ایکسر سائز میں فرضی دھماکہ کرکے لوگوں کو بچانے کی عملی مشق کی گئی۔اور انہیں دہشت گردوں سے نمٹنے کے طریقے بتائے گئے۔ اس موقع پر ڈی او سول ڈیفنس مبشر ربانی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمدورک ،محکمہ ریسکیو1122،محکمہ پولیس سمیت ضلع بھر کے دیگر افسران نے شرکت کی