counter easy hit

محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

Civil Defence

Civil Defence

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول میں ورکشاپ کا انعقاداحتیاطی تدابیر اختیار کر کے بڑے خطرات سے بچا جاسکتا ہے ۔طلباء و طالبات کو ایمرجنسی میں نبٹنے کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد مبشر ربانی نے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول میں سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مبشر ربانی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور کسی بھی خطرے کی صورت میں فوراً احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈسٹرکٹ آفیسر مبشر ربانی نے طلباء میں گیس لیکج، بجلی کے تاروں سے بچاؤ کے طریقے،موسمیاتی تبدیلیاں اور اس کے اثرات سمیت آگ، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بتائے۔طلباء میں آگاہی ورکشاپ کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات عبدالقیوم، ڈسٹرکٹ انفامیشن آفیسر شہزاد احمد ورک کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول مرزا سلیم بھی موجود تھے۔