فیصل آباد کے سول اسپتال میں درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے کےخلاف کام بندکردیا،گوجرانوالہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تشددکےخلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔
فیصل آباد کےسول اسپتال میں نئے ملازمین نے ہڑتال کردی، ملازمین نےایمرجنسی،ان ڈور اوراو پی ڈی میں کام بند کر دیا ، مظاہرین کاکہناہےکہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھرتی ہونےولے 75نئے ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں۔گوجرانوالہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کےخلاف ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹرو ں نے اوپی ڈی میں کام چھوڑ دیا اور مرکزی دروازے پر احتجاج کیا۔گزشتہ روز بچے کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کو تشد دکا نشانہ بنایاتھا۔