پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کا راج، یورپ کی معروف مذہبی شخصیت انجمن غلامان مصطفیٰ اٹلی کے روح رواں چوہدری افضال اور ان کے خاندان کی پھالیہ میں موجود اراضی پر سول جج پھالیہ نے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وقار اشرف کے ساتھ ملی بھگت سے قبضہ کیلئے اثرو رسوخ اور ناجائز ذرائع کا استعمال
روم(نمائندہ خصوصی) دیار غیر میں محنت و مشقت اور اپنے ملک کیلئے زر مبادلہ کے ذخائر جمع کرنے والے تارکین وطن کیلئے انتہائی افسوس ناک خبر۔ اٹلی کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت اور انجمن غلامان مصطفیٰ کے سرپرست چوہدری افضال اور ان کے بھائیوں کی پھالیہ میں موجود بیش قیمت اراضی پر قبضہ مافیا کے سرغنہ سول جج پھالیہ قیصر شہزاد اور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وقار اشرف نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور جعلی کاغذات حاصل کر کے قبضہ کی بہیمانہ سازش تیار کی اور پھر قبضہ کرنے کیلئے اپنے مسلح ساتھیوں سمیت حملہ کردیا۔
اس خبر کے پھیلتے ہی اوورسیز پاکستانیوں کی خصوصی کمیٹیوں کے ہنگامی اجلاس بلائے گئے جس میں چوہدری افضال حسین اور ان کے خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف صدائےاحتجاج بلند کرنے اور معاملہ پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تمام اوور سیز پاکستانی جو کہ دیار غیر میں اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کرتے اور زرمبادلہ کماتے ہیں اپنے خاندانوں کے تحفظ اور املاک کے حوالے سے خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں یہ پہلا واقع نہیں ہے۔ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرو ر صرف اور صرف ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف ناکامی پر دلبرداشہ ہو کر حکومت سے الگ ہوئے
آج بھی پنجاب حکومت کو اس کیلئے خصوصی قانون سازی اور ہنگامی بنیادوں پر ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔