counter easy hit

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

اسلام آباد: اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے نندی پور پاور پلانٹ کوگیس پر منتقل کرنے کے باوجود 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے حکومتی دعوے پورے نہ ہوسکے۔

Claim of the getting 525 MW of power did not meet from Nandi Pur

Claim of the getting 525 MW of power did not meet from Nandi Pur

نندی پورپاورپلانٹ ابھی صرف 270 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ پلانٹ کو مکمل آپریشنل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ جائیں گے،وزارت پانی وبجلی کی جانب سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اپریل کے آخر تک نندی پور پاور پلانٹ سے525 میگاواٹ کی پیداوار شروع ہو جائے گی تاہم حکومت اپنے دعوے کو وفا کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد پاورپلانٹ کو 15 مئی تک مکمل آپریشنل کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں، تاہم مئی کے وسط میں بھی پلانٹ کے آپریشنل ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ پلانٹ کی گیس پر منتقلی کے بعد سنکرونائزیشن کا عمل جاری ہے جس میں مزید کئی روزلگ سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ وزارت پانی وبجلی کے حکام بدستور اس دعوے پر قائم ہیں کہ نندی پورپاور پلانٹ اپنی ڈیڈ لائن کے مطابق بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website