وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سیشن عدالت لاہور میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔
ان کی طرف سے مصطفیٰ رمدے ایڈووکیٹ نے دعوی دائر کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر 10ارب روپے رشوت کی پیشکش کا جھوٹا الزام عائد کر کے ان کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ دعوے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اس الزام کے حوالے سے اخباری بیانات اور ٹی وی انٹرویوز کو بطور شواہد پیش کیا گیا ہے۔