روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشہور پارک میں رنگوں کی بہار چھائی رہی اور سینکڑوں افراد نے اس رنگا رنگ کلر میراتھن میں دوڑتے ہوئے نہ صرف رنگوں کو ایک دوسرے پر پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوشش کی بلکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی مقاصد میں استعمال کرنے کے بھی عزم کا اظہارکیا۔اس موقعے پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا اور نوجوانوں سمیت بچوں کی بھی بڑی تعدادنے اس ایونٹ میں شرکت کی۔