بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کوئٹہ: (یس اُردو) بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں خود کار ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔