ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)کلاس ہشتم انگلش کا پیپر آوٹ آف سلبیس ہونے پر طلباء پریشان ، پیپر ترتیب دینے والے حل کردیں تو مان جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایلمینٹری ایگزمینشن کے زیر اہتمام کلاس ہشتم کا انگلش کا پیپر جب طلباء کے سامنے آیا تو طلباء کے طوطے اڑ گئے پریشانی کے عالم میں دائیں بائیں دیکھنا شروع کردیا نگران عملہ کے پوچھنے پر طلباء نے بتایا کہ ہمارا پیپر آوٹ آف سیلبیس ہے جس کتاب سے ہم کو تیاری کروائی گئی ہے یہ پیپر بالکل اس کے برعکس ہے جبکہ طلباء نے کہا کہ جس نے یہ پیپر بنایا ہے اگر وہ حل کردے تو بڑی بات ہے ہم ہشتم کلاس کے طالب علم ہیں نہ کہ گرایجویشن کے طلباء کے والدین نے کہا کہ پیپر بنانے والے کو چاہیے کہ وہ سیلبیس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے مطابق پیپر بنائیں تاکہ بچوں کو حل کرنے میں آسانی ہو ۔