counter easy hit

تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کیاجائے

Clean-up operation

Clean-up operation

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)ٹی ایم اے سرائے عالمگیر نے شہر سے ناجائز تجاوزات ختم کرانے کے لئے حسب روایت ایک با ر پھر آپریشن کلین اپ کا سگنل دے دیا ، غریب ریڑھی بانوں کی شامت ، دکانداروں سے کرایے پر تھڑے لینے والوں کو انجمن تاجران نے بچالیا ٹی ایم اے سے مل کر متبادل جگہ کی الاٹ منٹ کروادی گئی جبکہ سرکاری حدود میں تعمیر شدہ پلازوں کے مالکان بھی اس زد میں آتے ہیں، کیا جی ٹی روڈ بنے ناجائز پلازوں کے خلاف بھی اپریشن کلین اپ ہوگا یا ماضی کی تاریخ دھرائی جائے گی ،شہری حلقوں میں چہ مگوئیاں۔با خبر ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے سرائے عالمگیر کی طرف سے حسب روایت ہر سال یادو سال بعد شہر سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لئے آپریشن کا عمل شروع کیا جاتا ہے او ر اب پھر عملہ نے چھوٹے موٹے ریڑھی بانوں کو ڈرا دھمکا کر ریڑھیاں بند کرنے کا عندیہ دیا ہے اور اگلے چند روز تک باقاعدہ عملی آپریشن کی توقع کی جا رہی ہے ،ٹی ایم اے کے اس فیصلہ کے بعد غریب ریڑھی والوں نے بھی منت و سماجت کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دےئے ہیں اور بعض نے اپنے بچاؤ کے لئے سیاسی وڈیروں اور دیگر انتظامی افسران کے منظور نظر افراد سے راہ و رسم پیدا کر کے اپنی روزی روٹی کے ذرائع بچانے کی تگ و دو کی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مسکینوں پر ہی برق گرے گی اور وہ با اثر اور مالدار طبقہ جس نے شہر ی اور ہائی وے کی حدود میں بڑے بڑے پلازے تعمیر کر رکھے ہیں لیکن ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالے گا جس کا سب سے اہم سبب اس صاحب ثروت طبقہ کی بڑے انتظامی افسروں تک ڈائریکٹ رسائی اور گاہے بگاہے ان کی فٹٹیکس پوری کرنا ہیں