لاہور: صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آ گئے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کی کمپنی کو نوازنے کے لئے مسابقتی ریٹس نظر انداز کئے گئے۔
صاف پانی کمپنی سکینڈل میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کیخلاف مزید ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔ عمران علی کی کمپنی کو نوازنے کیلئے مسابقتی ریٹس کو نظر انداز کیا گیا۔ صاف پانی کمپنی نے کم ریٹ چھوڑ کر عمران علی یوسف سے تقریباً 35 فیصد مہنگا معاہدہ کیا۔
عمران علی کے پلازے میں صاف پانی کمپنی کا دفتر لینے کیلئے کئی دیگر پلازوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پونے گیارہ لاکھ کا دفتر چھوڑ کر ساڑھے 23 لاکھ روپے ماہانہ پر دفتر کرائے پر لیا گیا اور چیک کے ذریعے 2 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 800 روپے کی ادائیگی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے داماد عمران علی کے پلازے میں فلور لینے سے قبل وزیرِاعلی کو بریفنگ دی گئی تھی۔