وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صاف پانی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،اس پروگرام کو پیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے،اب ایک لمحے کی بھی تاخیر کی گنجائش نہیں۔
لاہو میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صاف پانی پروگرام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عالمی بینک ماہرین کی غیر فعال دیہی واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبے میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے، اب مزید گنجائش نہیں۔ اس پروگرام کے تحت ہزاروں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا رہے ہیں جس کا براہ راست تعلق انسانی صحت سےہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی سے مختلف امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، جوعوام کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔