لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کورونا وائرس کی بیماری جانوروں میں پائی جاتی ہے لیکن یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں نہیں پھیلتی بلکہ انسانوں سے انسانوں میں پھیلتی ہے، یہ بیماری گوشت کے کھانے سے نہیں لگتی، البتہ گوشت کھانے سے پہلے اگر اسکو اچھی طرح سے پکا لیا جائے تو
دیگر بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیس سامنے آنے کے بعد پورا ملک خوف میں مبتلا ہے اور رہی سہی کسر خود ساختہ حکماء اور عطائیوں نے پوری کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے ٹوٹکے وائرل کرنا شروع کر دیئے ہیں، ایسے میں ماہر امراض ڈاکٹر فیصل محمود بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر بیان کر دی۔ ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ گھر کے پالتو جانوروں گائے اور بکری وغیرہ سے یہ بیماری نہیں لگتی ،
مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
کیونکہ یہ انفیکشن وائرل ہے اس پر اینٹی بائیوٹک کام نہیں کرتی ، یہ یاد رکھیں 98 فیصد لوگ جنکو یہ انفیکشن ہے وہ خود بہ خود ٹھیک ہوجاتے ہیں اور آپکی قوت مدافت اس چیز کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے، اگر آپ لوگ نے اس کے توڑ کے لیے ٹوٹکوں کا سن رکھا ہے تو ا س چیز کی تصدیق نہیں ہوسکی جیسے ماؤتھ واش استعمال کرنا، لہسن استعمال کرنا، ڈھیر سارا پانی استعمال کرنا یا لیموں استعمال کرنا، اس چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ کیا یہ وائرس سے بچاتا ہے یا نہیں، اس انفیکشنن سے بچنے کے دو آسان طریقے ہیں ایک تو اپنے ہاتھوں کو ہر وقت صاف رکھنا ہے اور دوسرا اپنے آنکھوں اور منہ کو کم از کم چھونا ہے،
پاکستان کے اہم ترین شہر میں گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے اپنے اساتذہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیئے
اس بیماری کی علامات 14 دنوں میں سامنے آتی ہیں، اس لیے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، اس بیماری کا توڑ نکلانے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کیا جا رہا ہے کہ یہ بیماری پاکستان میں نہ پھیلے، اس حساس وقت میں ہماری قوم سے اپیل ہے کہ کوئی بھی بات پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیں، کیا آپ جو کہہ رہے ہیں وہ سچ ہے یا نہیں، ڈاکٹر فیصل کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں اور اس پر عمل کر کے خود کو اور اپنے پیاروں کو بچائیں : شکریہ