لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )قصبہ محلہ لالہ موسیٰ میں صفائی کی صورتحال قابل رحم لوگوں کے مسائل میں مسلسل اضافہ بلدیہ کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا پر زور عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصبہ محلہ لالہ موسیٰ میں صفائی کی صورتحال قابل رحم ہو چکی ہے خصوصا نالے میں گندگی بھر چکی ہے گندگی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ہر طرف بدبو کا راج ہے جس سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے اور بلدیہ اہکار اس علاقے میں آنا اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہیں عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ محلہ میں صفائی کے لئے خصوصا اقدامات کیے جائیں تاکہ گندگی کا خاتمہ ہو اور لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں فی الفور صفائی کیلئے اہلکاروں کو پابند بنایا جائے