ننھے بچے بعض اوقات پنسلو ں سے دیواروں پر نشا نا ت لگا دیتے ہیں ان کو صاف کر نے کے لیے ٹھنڈے پانی میں کپڑا ڈبوکر اس پر سہا گہ چھڑک کر نشانات زدہ حصو ں پر رگڑنے سے دیواریں صاف ہو جا تی ہیں۔ مچھروں کو بھگانے کا طریقہ تلسی کے پتو ں کے رس کو اپنے جسم پر مل لینے سے مچھر بھا گ جا تے ہیں ۔ انڈو ں کو دیر تک تا زہ رکھنا کچھ خوا تین انڈوں کو نمک میں دبا دیتی ہیں ۔ اس طر ح وہ تازے رہتے ہیں ۔ پہلے زمانے میں خواتین انڈو ں کو ریت کے نیچے دبا دیتی تھیں اور اس ریت پر روزانہ پانی کا چھڑکا ؤ کر تیں تھیں اس طر ح انڈے کا فی مدت تک غذائیت سے بھرپور رہتے تھے ۔ اگرزہریلا کیڑا کا ٹ لے اگر کوئی زہریلا کیڑا جسم کے کسی حصے پر کا ٹ لے تو اس کا فوری علا ج یہ ہے کہ اس جگہ جہا ں کیڑے نے کا ٹا ہو ۔ لیموں کا رس ٹپکا دیں، فوری آرام آجائے گا۔ نیل پالش ریموور آپ نیل پالش ریمو ورگھر پر آسانی کے ساتھ تیار کر سکتی ہیں اور پیسے بھی بچا سکتی ہیں۔ ایک بوتل اصلی ” ایسی ٹون “ کی کیمسٹ سے خرید لیں اور اس میں چار پانچ قطرے کسٹرائل ملا دیں ۔ پا لش ریمو ور تیار ہو جائے گی ۔ دیمک لگ جائے جس جگہ دیمک لگ جائے وہاں مٹی کے تیل میںتار کو ل ملا کر لگا دیں دیمک فوراً بھاگ جائے گا۔ نیم کے خشک پتو ں کی دھونی دینے سے دیمک ختم ہو جاتاہے ۔ چائے کے دا غ چائے کے داغ دور کرنے کے لیے سہاگہ ، گرم دودھ اور گلیسرین مفید ہیں ان میں سے کوئی بھی ایک چیز لگا کر داغ دور کرسکتے ہیں ۔ شیر خوا ر بچوں کے لیے مفید مشورے( ایم ۔ شاہد لتھڑا ،تونسہ ) (1) بچے کے منہ پر کھا نسنے اور چھینکنے سے پرہیز کریں ۔ (2) بچے کے منہ کا بو سہ لینے سے آپ خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی اس کی تا کید کر یں۔ (3) تیز روشنی سے بچے کی آنکھ کی حفا ظت کرنے میں کبھی غفلت نہ کیجئے۔ (4) بچے کو کتے، بلیوں یا گندے کھلو نو ں سے کبھی نہ کھیلنے دیجئے۔ (5)مکھیو ں اور مچھروں سے بچے کی حفا ظت کیجئے۔ (6)بچے کی پیٹھ کو سہا را دیے بغیر کبھی نہ اٹھائیے ۔ (7) بچے کو ہر روز پا خانہ کرنا چاہئیے ،اس کا خیال رکھیں ۔ (8)بچے کو گرم مو سم میں خاص طور پر پانی کی ضرورت ہو تی ہے۔ اس کو ہر گز نہ بھولیے ۔ (9)بچے کے جسم اور جو ڑوں پر پا ؤ ڈر لگانے میں غفلت نہ کیجئے۔ (10) پیدا ہو نے کے بعد فوراً اور پھر روزانہ بچے کی آنکھیں صاف کر نا ہر گز نہ بھولیں ۔ بالو ں کے لیے آسان نسخہ ( مسز ظفر ، پنجند تلہ گنگ ) بیری کے پتے باریک کو ٹ کر انکے ساتھ سردھوئیں تو بھی بال مضبو ط ہو نگے ۔ تلو ں کے پتے آجکل آسانی سے مل سکتے ہیں۔ پانی میںڈ الیں تو بالکل شیمپو کی طر ح ہو جائینگے ۔بال خوبصورت اور چمکدار ہو جائیں گے ۔ سر کی خشکی کے لیے کم خر چ نسخہ، جو آزمایا ہو ا ہے۔ لو کی کدو کا پانی 8 تولہ ۔ خالص تلو ں کا تیل 2 تولہ ۔ لوکی کدو کا پانی نکال کر تلو ں کا تیل شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر جوش دیکر پانی جلا دیں ۔روغن صاف کر کے شیشی میں رکھ دیں ۔ بوقت ضرورت استعمال کریں اس سے نہ صرف خشکی دورہو گی بلکہ بال مضبو ط اور درا ز ہونگے اور گر تے ہوئے بال رک جائیں گے ۔ اخروٹ کی ٹافی اخروٹ کی گری 50 گرام، دودھ آدھا لیڑ ، مکھن 1 چمچ ، کھو یا 100 گرام ، چینی 150 گرام ۔ بنانے کا طریقہ اخروٹ باریک پیس لیں۔ دودھ اتنا ابالیں کہ آدھا رہ جائے پھر اس میں چینی اور اخروٹ ڈالیں اور چمچ ہلا تی رہیں۔ خوب ہلا ئیںگاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ایک تھالی میں مکھن لگا کر الٹ دیں سطح ہموار کرکے ٹکڑے کاٹ لیں۔ تیا ر ہے ،مزے سے کھائیں ۔