counter easy hit

نہ اے سی کی ضرورت نہ پنکھوں کا جنجھٹ۔۔۔ پاکستان میں کتنے ماہ تک سردی کا راج رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی دیکھنے میں آئی ہے۔ بہت سے شہروں میں برفباری بھی پہلی دفعہ دیکھنے میں آئی،کئی شہروں میں بارشیں بھی ہوئیں جس وجہ سے سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہو گیا۔ لاہور میں بھی اس بار شدید سردی پڑی۔ لاہور میں اس سال ریکارڈ سردی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

 

پڑ رہی ہے ۔ موسم کی شدت نے پورے ملک کو اپنے قبضے میں لیا ہوا ہےگذشتہ روز صبح لاہور میں ریکارڈ سردی دیکھی گئی ۔ کل صبح لاہور کا درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جس نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا لاہور میں اس سال کا سب سے کم درجہ حرارت آج دیکھا گیا جس کے بعد 85 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ پی ایم ڈی کی رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ لاہور میں اس سے قبل درجہ حرارت -2.2 سینٹی گریڈ پر گیا تھا جو کہ 85 سال پہلے گیا تھا۔ اس کے بعد لاہور میں ایسی کوئی شدید سردی کی لہر دیکھنے میں نہیں آئی۔ پاکستان میں اس بار سردی کے دورانیے میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بار سردی کے وسط مارچ تک جانے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلوبل وارمنگ کے اثرات پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے تیزی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں سردیوں کی آمد اور خاتمے میں تبدیلی نوٹ کی جا رہی ہے۔ گلوبل وارمنگ کی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں سردیوں کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں دھند اور سردی کا راج برقرار رہے گا۔جب کے کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

CLIMATE CHANGE, EFFECTS, IN, PAKISTAN, WINTER, SEASON, WILL, BE, PROLONGED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website