جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی زمین کا اب تک کا گرم ترین عرصہ ثابت ہوا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ 2020ء اور آئندہ برسوں میں بڑھتا درجہ حرارت سخت موسمیاتی تبدیلیاں سامنے لا سکتا ہے۔ عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کا کہنا ہے کہ
عالمی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت کے پہلے ہی سنگین نتائج نظر آ رہے ہیں اور برف کے ذخائر، آسٹریلیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی خوفناک آگ، سمندروں کی بڑھتی سطح اور سخت موسمی حالات اس کا ثبوت ہیں۔ ڈبلیو ایم او کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران 2019ء دوسرا گرم ترین سال تھا، اس سے پہلے 2016ء کو بھی گرم ترین سال قرار دیا گیا تھا۔
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276