counter easy hit

ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کا ذمہ دار ایف بی آئی کو قرار دے دیا

Clinton declared the IB defeat responsible F

Clinton declared the IB defeat responsible F

امریکی صدارتی انتخابات میں شکست سے دو چار ہونے والی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ الیکشن میں میری ناکامی کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم ایف بی آئی حکام کی جانب سے ای میلز کے حوالے سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات ہماری ناکامی کی بنیادی وجہ بنے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن نے اپنی صدراتی تشہری مہم میں معاونت کرنے والے افراد کو فون پر بتایا کہ انتخابات سے صرف 2 ہفتے قبل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی جانب سے ان کے بطور وزیر خارجہ ای میل کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے اعلان نے ان کی مہم کو بری طرح متاثر کیا۔

ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہماری ناکامی کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ہمارا مشاہدہ ہے کہ جیمز کومی کے خط میں مجھ پر جس طرح بے بنیاد شکوک کا اظہار کیا گیا وہ ہماری ناکامی کی بنیادی وجہ بنے اور ڈائریکٹر ایف بی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ہم خود کو دوبارہ سنبھالنے میں ناکام رہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو مزید توانائی بخشی۔

واضح رہے کہ ہلیری کلنٹن 2009 سے 2013 تک صدر اوباما کی انتظامیہ میں وزیرِ خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، رواں برس اکتوبر میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے کانگریس کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے بارے میں اس تفتیش کا ازسرِ نو آغاز کر رہے ہیں جو جولائی میں ختم کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد انتخابات سے صرف 2 روز قبل انھوں نے ایک اور خط میں کہا کہ وہ اپنے ابتدائی جائزے پر قائم ہیں کہ ہلیری کلنٹن کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website